رجسٹریشن کریں

ہمدرد سیلف کیئر فورم (HSCF) - قواعد و ضوابط

  • ہمدرد سیلف کیئر فورم کی بنیاد انسانیت کی بنیاد پر باہمی تعاون کے لیے رکھی گئی ہے۔
  • یہ فورم ہر مذہب، ذات، برادری کے ہندوستانی شہری کے لیے ہے۔
  • اس کا مقصد مصیبت میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے۔

اس فورم کے ذریعہ 3قسم کے کیس میں مدد کی جائے گی:

  • انتقال پر وارثین کی مالی مدد۔
  • بیٹی / زیر کفالت بہن کی شادی میں مدد۔
  • سخت بیماری میں مدد۔
  • [3.1] عمر: 18 سے 60 سال۔
  • [3.2] رجسٹریشن: ویب سائٹ پر آن لائن۔
  • [3.3] سالانہ انتظامی فیس: 51 روپے، ناقابل واپسی*۔
* اگست 2026 کے مہینے میں رجسٹریشن کرنے والے کے لیے فقط 15 روپیے۔

4.1. زیر انتظار ممبر

  • تعریف: رجسٹریشن کے بعد انتظار کی مدت مکمل کر رہا ہے۔
  • حق: کوئی مدد کا حقدار نہیں۔
  • انتظار کی مدت: 31 اگست 2026 تک رجسٹریشن کرنے والوں کے لیے 3 مہینے / 90 دن۔ یکم ستمبر 2026 کے بعد والوں کے لیے 6 مہینے / 180 دن۔

4.2. فعال ممبر

  • تعریف: انتظار کی مدت مکمل + پچھلے 12 مہینے کی 90 فیصد امدادی مہموں میں تعاون۔
  • حق: تینوں مدد کا حقدار ہے۔

4.3. غیر فعال ممبر

  • تعریف: پہلے فعال ممبر تھا، اب تعاون چھوڑ دیا۔
  • حق: کوئی مدد نہیں، جب تک مسلسل 3 مہینے / 90 دن تعاون نہ کرے۔
  • فعال ممبر بنے رہنے کے لیے پچھلے 12 مہینے کی 90 فیصد مہموں میں تعاون لازمی ہے۔
  • 90 فیصد پوری نہ کرنے پر ممبر، غیر فعال ممبر ہو جائے گا۔
  • [6.1] اپیل کی رقم: 50 روپے فی فعال ممبر۔ حالات کے مطابق ادارہ اس میں کمی بیشی کا حق رکھتا ہے۔
  • [6.2] مہینے میں زیادہ سے زیادہ 2 کیس کی اپیل ہوگی۔ اگر 2 سے زیادہ کیس منظور ہو جائیں تو ادارہ اپیل کی رقم کو کم کر دے گا تاکہ ممبران پر بوجھ نہ پڑے۔ اس سے زیادہ کیس اگلے مہینے میں لیے جائیں گے۔
  • [6.3] ممبر زیادہ ہونے پر ادارہ گروپ بنا دے گا، ہر گروپ اپنے مستحقین کی مدد کرے گا۔
  • [6.4] رقم ہر ممبر سیدھے ضرورت مند / وارث کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گا۔
  • [6.5] رقم بھیج کر ویب سائٹ پر رسید اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔
  • [7.1] گارنٹی نہ ہونے کا اعلان
    • ادارہ صرف اپیل کا پلیٹ فارم ہے، رقم جمع کرنے، ہسپتال، وغیرہ کا ذمہ دار نہیں۔
    • جتنے فعال ممبر تعاون کریں گے اتنی ہی رقم ملے گی، کم/زیادہ کی گارنٹی نہیں۔
  • [7.2] 60 سال کا اصول
    • 60 سال مکمل ہونے کے بعد انتقال، بیماری پر مدد نہیں ملے گی۔
    • استثناء: اگر فعال ممبر نے زندگی بھر ساتھ دیا ہو اور 60 کے بعد اس کی بیٹی غیر شادی شدہ ہو تو اس کی شادی میں تعاون ہوگا۔
  • [7.3] بنیادی شرط: مدد کے وقت فعال ممبر ہونا + 90 فیصد تعاون لازمی۔
  • [7.4] غلط دعویٰ پر کارروائی: جعلی کاغذ / جھوٹی گواہی پر رکنیت فوراً ختم اور لی ہوئی رقم واپس۔
  • [7.5] غلط رقم کی واپسی: غلطی سے زیادہ رقم بھیجنے پر ثبوت پر 3 کاروباری دن میں واپسی۔ مدد سے پہلے حلف نامہ لازمی۔
  • [7.6] فیصلہ حتمی: تمام تصدیق اور فیصلہ کمیٹی کرے گی، اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
  • [7.7] عدالتی علاقہ: کسی بھی اختلاف کا فیصلہ صرف ضلع گورکھپور کی عدالت میں ہوگا۔
  • [7.8] غلط تشہیر: ادارے کے خلاف افواہ یا ادارے کے کسی ذمہ دار سے بدتمیزی کرنے پر رکنیت ختم اور قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

الف: انتقال پر مدد

  • [8.1.1] حد: کوئی حد مقرر نہیں، مدد باکس 20 دن تک کھلا رہے گا۔
  • [8.1.2] مدد نہیں ملے گی اگر: (الف) غیر فعال ممبر / زیر انتظار ممبر ہو (ب) عمر 60 سال سے زیادہ ہو (ج) خودکشی ہو (د) ممبر کی موت میں وارث ملوث ہو۔
  • [8.1.3] اطلاع: 7 دن کے اندر واٹس ایپ / ای میل / ہیلپ لائن پر۔
  • [8.1.4] کاغذات: (الف) ڈیتھ سرٹیفکیٹ (ب) وارث کا آدھار کارڈ، پین کارڈ + بینک پاس بک (ج) وارثین کی تفصیل۔
  • [8.1.5] وارث کا تعین: (الف) رجسٹریشن میں لکھا نامزد افراد (ب) جھگڑا ہونے پر ادارے کا فیصلہ حتمی (ج) نامزد نہ ہو تو شرعی / قانونی وارثین میں تقسیم۔
  • [8.1.6] تصدیق: ٹیم 7 سے 30 دن میں کرے گی، اس کے بعد اپیل جاری ہوگی۔

ب: بیٹی / بہن کی شادی پر مدد

  • [8.2.1] بنیادی شرطیں: (الف) درخواست دینے والا ممبر فعال ہو + 180 دن پورے ہوں یا اگست2026 میں رجیسٹریشن کرنے والے کا 90 دنوں کا انتظار کا مدت پورا ہو۔ (ب) بیٹی کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو (ج) درخواست دینے والے کی عمر 60 سے کم ہو (د) سگی بیٹی ہو
  • [8.2.2] بہن کی شادی میں خاص شرط: بہن کی شادی میں مدد تبھی ملے گی جب والدین کا انتقال ہو چکا ہو یا والدین کی عمر 60 سال سے زیادہ ہو اور بہن اسی ممبر کے زیر کفالت ہو۔ ثبوت: والدین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ / عمر کا ثبوت + بہن کا زیر کفالت ہونے کا حلف نامہ۔
  • [8.2.3] بیٹی / بہن کے ممبر ہونے کی لازمی شرط: (الف) عام حالت میں جس بیٹی/بہن کی شادی کے لیے مدد مانگی جا رہی ہے اس کی عمر 18 سال مکمل ہونے کے بعد اس کا خود HSCF میں رجسٹریشن ہونا اور کم سے کم 3/6 مہینے تک فعال ممبر رہنا لازمی ہے۔ (ب) رعایت: اگر شادی کے وقت بیٹی/بہن کی عمر 18 سال 6 مہینے سے کم ہے، تو اس صورت میں اس کی عمر کم سے کم 18 سال 3 مہینے ہونا اور اس دوران (18 سال سے شادی تک) مسلسل فعال ممبر رہنا لازمی ہے۔
  • [8.2.4] 5 سالہ وابستگی کا عہد: شادی میں مدد لینے کے بعد درخواست دینے والے ممبر اور جس بیٹی/بہن کی شادی میں مدد لی گئی ہے، دونوں کو کم سے کم 5 سال تک HSCF کا فعال ممبر بنے رہنا لازمی ہوگا۔
  • [8.2.5] خلاف ورزی پر کارروائی: اگر 5 سال سے پہلے ممبرشپ چھوڑی گئی یا غیر فعال ہوئے تو دونوں (والد/بھائی اور بیٹی/بہن) کی ممبرشپ ہمیشہ کے لیے ختم کر دی جائے گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
  • [8.2.6] کتنی بار مدد: (الف) عام حال میں 1 بیٹی (ب) اگر بیوی بھی فعال ممبر ہو تو دوسری بیٹی میں بھی (ج) 1 بیٹی + 1 بہن (د) زندگی میں زیادہ سے زیادہ 2 شادیوں تک (ہ) 2 شادیوں میں کم سے کم 2 سال کا وقفہ۔
  • [8.2.7] حد: زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک اپیل۔
  • [8.2.8] درخواست کا طریقہ: (الف) وقت: شادی سے کم سے کم 60 دن پہلے (ب) کاغذات: شادی کارڈ، بیٹی/بہن کا آدھار کارڈ، پین کارڈ / پیدائش سرٹیفکیٹ، ممبر کا شناختی کارڈ + پاس بک، زیر کفالت ثبوت (بہن کی صورت میں) (ج) تصدیق: 7 سے 10 دن میں گھر جا کر (د) اپیل: شادی سے 30 دن پہلے (ہ) شادی کے بعد: 30 دن کے اندر نکاح نامہ + 2 تصویریں بھیجنا لازمی۔

ج: سخت بیماری پر مدد

  • [8.3.1] کونسی بیماری شامل: کینسر، گردہ فیل، جگر فیل، دل کی سرجری، دماغ کا ٹیومر، یا بڑا حادثہ جس میں ہسپتال کا خرچ 2 لاکھ روپے سے زیادہ ہو۔ عام بخار، کھانسی، نزلہ شامل نہیں۔ پیدائشی بیماری، خوبصورتی کی سرجری، بانجھ پن، نشے کا علاج شامل نہیں۔
  • [8.3.2] بیماری سخت ہے یا نہیں، یہ ادارے کی میڈیکل کمیٹی طے کرے گی۔
  • [8.3.3] حد: زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے، اگر تخمینہ کم ہے تو اتنی ہی اپیل۔
  • [8.3.4] اہم اصول: (الف) زندگی میں صرف ایک بار مدد ملے گی(ب) سرکاری ہسپتال میں مفت علاج ہو رہا ہو تو مدد نہیں (ج) علاج کے بعد رقم بچ جائے تو ادارے کو واپس کرنا ہوگا۔
  • [8.3.5] کاغذات: ڈاکٹر کا نسخہ + بیماری کی تفصیل، ہسپتال کا داخلہ کارڈ / تخمینہ، ممبر کا آدھار کارڈ، پین کارڈ + بینک پاس بک۔
  • [8.3.6] اطلاع: 15 دن کے اندر، تصدیق 5 سے 7 دن میں۔
  • [9.1] شادی (2.5 لاکھ)، بیماری (2 لاکھ) میں حد پوری ہوتے ہی مدد باکس میں ضرورت مند کی جگہ اگلے ضرورت مند یا ادارے کا سرکاری اکاؤنٹ لگا دیا جائے گا۔
  • [9.2] اس کے بعد کی اضافی رقم مرکزی امدادی فنڈ میں جائے گی اور اگلے منظور شدہ کیس میں یکمشت بھیج دی جائے گی۔
  • [9.3] انتقال میں کوئی حد نہیں، 20 دن تک رقم سیدھے وارث کو جائے گی۔
  • [9.4] ادارے کے اکاؤنٹ کی ہر رقم کا حساب ویب سائٹ پر براہ راست دکھے گا۔
  • ویب سائٹ / ایپ بنانے اور چلانے میں
  • فورم میں شفافیت بڑھانے کے لیے نئی تکنیکی استعمال میں
  • آفس کا خرچ
  • مینٹیننس اسٹاف کا خرچ
  • جانچ (ویریفکیشن) کا خرچ
  • فورم کی تشہیر و پرچار
  • قدرتی آفتوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد
  • غریب ذہین طلباء کی مدد
  • اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے والے اسکولوں اور کالجوں کی بنیاد رکھنا
  • دیگر سماجی خدمات